0
Wednesday 1 May 2013 16:51

خونریزی اور بدامنی پھیلانے والوں کو اب ووٹ نہیں ملیں گے، مولانا فضل الرحمان

خونریزی اور بدامنی پھیلانے والوں کو اب ووٹ نہیں ملیں گے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 5 سال میں پی پی حکومت نے قوم کا امتحان لیا۔ پورے ملک میں کرپشن، خونریزی، بد امنی پھیلانے کے ذمہ داروں کو اب ووٹ نہیں ملیں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شفیق کی کارکنوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 5 سالہ دور میں پی پی اور اے این پی نے قوم کا امتحان لیا۔ پورے ملک میں کرپشن، بد امنی اور آگ و خو ن کا بازار گرم رہا۔ اب انہیں ووٹ نہیں ملیں گے۔ ہم اقتدار میں تھے تو بچوں کو مفت کتابیں دیں، مگر اب ملک میں خونریزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 259655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش