0
Thursday 2 May 2013 22:46

گلگت، اے پی ایم ایل کیطرف سے پرویز مشرف کی رہائی کیلئے ریلی کا انعقاد، سینکڑوں افراد کی شرکت

گلگت، اے پی ایم ایل کیطرف سے پرویز مشرف کی رہائی کیلئے ریلی کا انعقاد، سینکڑوں افراد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی رہائی کیلئے اور انکے حق میں آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے زہراہتمام ایک ریلی اے پی ایم ایل کے سیکرٹریٹ جوٹیال ذوالفقار آباد سے نکالی گئی، ریلی میں کثیر تعداد میں اے پی ایم ایل کے کارکنان کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں سابق صدر پرویز مشرف کے حامیوں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت شرکت کی، شرکاء ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے جبکہ انہوں نے اے پی ایم ایل کے جھنڈے اور پرویز مشرف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، ریلی کی قیادت آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر کریم خان اور راہنما ایے پی ایم ایل گلگت و سابق چیئرمین بلدیہ گلگت الیاس صدیقی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 260181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش