0
Friday 3 May 2013 12:11

مسلم لیگ ﴿ن﴾ موٹر ویز کا اگلا پروجیکٹ کراچی سے شروع کریگی، علی اکبر گجر

مسلم لیگ ﴿ن﴾ موٹر ویز کا اگلا پروجیکٹ کراچی سے شروع کریگی، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات اور امیدوار برائے صوبائی حلقہ پی ایس 119 علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات میں حیران کن کامیابیاں حاصل کرے گی۔ عوام کی اکثریت نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ 11 مئی کو عوام نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی رسمی کارروائی بھی مکمل کر دے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار علی اکبر گجر ضلعی کوآرڈینیٹر برائے صوبائی میڈیا سیل رانا وارث، محسن فاروق، تاج خان اور اسلم آرائیں کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں انتخابی مہم کے دوران علاقہ کے ووٹرز سے گفتگو کر رہے تھے۔
 
علی اکبر گجر نے علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت صرف شیر ہی دے سکتا ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کو لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات دلائیں گے۔ علی اکبر گجر نے ناتھا خان گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شہری 11 مئی کو ووٹ دینے کے لئے گھر سے نکلے اور شیر کے نشان کو ووٹ دے کر روشن پاکستان کی تعمیر کے لئے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دے۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور میں کراچی سرفہرست ہے اور موٹر ویز کا اگلا پروجیکٹ کراچی سے شروع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 260249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش