0
Monday 6 May 2013 13:11

مولانا ڈیزل اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، تحریک انصاف سندھ

مولانا ڈیزل اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، تحریک انصاف سندھ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان دوا خان صابر نے جمعیت علماء اسلام ﴿ف﴾ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اس بیان کہ عمران خان کو ووٹ دینا حرام ہے اور عمران خان یہودی اور احمدی لابی کے ایجنٹ ہیں، کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ڈیزل خیبر پختونخواہ میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ اور تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں جو ان کے اس بیان سے عیاں ہو گیا ہے۔ اپنے بیان میں دوا خان صابر نے مزید کہا کہ مولانا ڈیزل کسی اچھے دماغ کے معالج سے اپنا علاج کروائیں تاکہ وہ کبھی دوبارہ اس قسم کے گھٹیا بیان دینے سے باز رہیں ورنہ تحریک انصاف کے کروڑوں کارکنان مولانا ڈیزل کو انہی کے زبان میں جواب دینے پر مجبور ہونگے اور ہم ان کے وہ گڑے مردے اکھاڑ دینگے جس کے بعد مولانا ڈیزل کسی کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ دوا خان صابر نے کہا کہ مولانا جب بیرون ممالک اور خصوصاً جب یورپ کے دورہ پر ہوتے ہیں تو وہاں ان کی زندگی گزارنے کے کارنامے ہم خوب جانتے ہیں۔ 

دوا خان صابر نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے وکی لیکس کے انکشافات میں ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان کے واحد سیاستدان چیئرمین عمران خان ہیں جو امریکہ کے اثر و رسوخ سے آزاد ہیں۔ اسی وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے امریکی سفیر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم کی بھیک مانگی ہے اور اس امریکی سفیر سے کہا ہے کہ امریکہ مجھے (یعنی مولانا فضل الرحمن ) کو وزیر اعظم بنا لیں تو میں ماضی کے دیگر پاکستانی وزراءاعظم سے بہتر امریکہ کی خدمت کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقتدار کے بھوکے اور امریکہ کے پٹو اور مذہب کے نام نہاد ٹھیکیدار کو پاکستان کے معصوم اور نہتی عوام اچھی طرح پہچان چکی ہے۔ تحریک انصاف اصولوں، دیانتداری اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ دوا خان صابر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ﴿ف﴾ کے سربراہ مولانا ڈیزل اقتدار کے حصول کیلئے حواس باختہ ہو چکے ہیں ان کا مقصد اقتدار پر قابض ہو کر ڈیزل پرمٹ میں مزید اضافہ کرنا ہے لیکن یہ خواب تحریک انصاف کے ہوتے ہوئے کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ﴿ف﴾ کے رہنماء اچھی طرح جان لیں کہ پاکستانی عوام اور خصوصاً نوجوان طبقہ ان آزمائے ہوئے اور ڈیزل پرمٹ کے پیچھے بھاگنے والے اور مذہب کی آڑ میں اسلام کے نام پر عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ عوام اب ان نااہل اور کرپٹ سیاسی ٹولے کو پہچان چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 261190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش