0
Wednesday 8 May 2013 23:38
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے سپورٹس گراونڈ جلسہ سے ثابت ہوگیا، ملتان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور گیارہ مئی کو بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔ گزشتہ روز عمران خان کے جلسہ میں صحافیوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔ پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں پر پولیس تشددکی شدید مذمت کی۔ اس موقع پرسلیم بخاری، جوادامین قریشی، فاروق لنگاہ ودیگر موجود تھے۔