0
Thursday 9 May 2013 08:37

بھارت و پاکستان قیدیوں کو تحفظ فراہم کرے، فاروق رحمانی

بھارت و پاکستان قیدیوں کو تحفظ فراہم کرے، فاروق رحمانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے بھارت و پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی جیلوں میں بند قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں، ایک بیان میں رحمانی نے کہا کہ حال ہی میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات کے دوران بھارت و پاکستان کی جیلوں میں بند قیدی خطرات سے دوچار ہیں، انہوں نے کہا کہ سربجیت سنگھ کی موت کے بدلے پاکستانی قیدی ثناء اللہ پر حملہ دونوں ملکوں کے قیدیوں کے غیر یقینی مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ زیر سماعت یا سزا یافتہ قیدیوں کو جیلوں میں انتظامیہ یا دیگر قیدیوں کی طرف سے بغیر خوف اور جبر کے زندہ رہنے کا پورا حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو طویل عرصے سے بھارت اور جموں کی جیلوں میں انتظامیہ کی طرف سے ناروا سلوک اور تشدد و ذلت سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے ساتھ بدنام زمانہ مجرموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، انہیں فرضی کیسوں میں برسوں تک بند رکھا جاتا ہے یا بغیر ثبوت و شواہد عمر قید یا سزا موت دی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 262092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش