0
Monday 13 May 2013 19:45

ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی شکست فاش سے بوکھلا گئی ہے،بیگ راج

ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی شکست فاش سے بوکھلا گئی ہے،بیگ راج
اسلام ٹائمز۔ پنجاب فورم کے صدر بیگ راج نے کہا ہے کہ ہزاروں سنگین مقدمات میں براہ راست ملوث ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین پاکستان میں نفرتیں پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، غیر ملکی اشارہ پر پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام کا شکار کرنے والے گروہ کو عوام نے پہچان لیا ہے، الیکشن میں عوام کو جان و مال کا تحفظ دیا جاتا تو ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو اپنی مقبولیت کا پول کھل جاتا۔بیگ راج نے یہاں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے ن لیگ کو پنجابی پارٹی کہہ کر انھیں قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت کا اعزاز دینے والے کرڑوں ووٹروں کی توہین کی ہے جن کا تعلق پاکستان کی مختلف صوبوں سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی شکست فاش سے بوکھلا گئی ہے اور اس نے اپنی دیرینہ عادت کے مطابق مرکز میں ن لیگ کی حکومت بننے سے قبل ہی بلیک میلنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بوری بند لاشوں کی سیاست شروع کر دی جائے گی۔بیگ راج نے کہا کہ کراچی الطاف حسین کے پیروکاروں کی ملکیت نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کا مشترکہ شہر ہے جبکہ تمام اردو بولنے والے ایم کیو ایم کے ووٹر نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار عوام ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں پشتونوں، سندھیوں، بلوچوں، پنجابیوں اور دوسری اقوام کی اکثریت ہے جو کبھی بھی ملک دشمنوں کے ارادے کامیاب نہیں ہونے دینگے،الطاف حسین کو اکثریت چائیے تو اپنے پیروکاروں کو برطانیہ لے جا کر نیا شہر بسا لیں۔اگر وہ انتخابی نتائج کے بغور مطالعہ کریں تو پتہ چلے گا کہ نواز شریف پورے پاکستان کے نمائندہ لیڈر ہیں اور ایک چھوٹا گروہ رائے عامہ کو گمراہ نہیں کر سکتا،کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،اگر ایم کیو ایم کو سیاست میں زندہ رہنا ہے اور دہشت گردی کا داغ مٹانا ہے تو الطاف حسین سے جان چھڑا کر کوئی نیا لیڈر چنے۔
خبر کا کوڈ : 263521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش