1
0
Monday 13 May 2013 19:51

مسلم لیگ (ن) کی فتح حق کی فتح ہے، مولانا راغب نعیمی

مسلم لیگ (ن) کی فتح حق کی فتح ہے، مولانا راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولاناراغب حسین نعیمی کی صدارت میں ’’مسلم لیگ (ن) کی الیکشن میں تاریخی کامیابی‘‘ کے حوالے سے جامعہ نعیمیہ کے شیخ الحدیث ،اساتذہ اور مرکزی باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمدنواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف ،میاں محمد حمزہ شہباز شریف ،میاں سلمان شہباز ،مریم نواز اور دیگر مسلم لیگی راہنماؤں کو مبارک باد یتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی فتح حق کی فتح ہے پوری قوم نے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کر کے اہل قیادت کو منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے پاس مضبوط اور پڑھی لکھی ٹیم موجود ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے سابقہ تجربات کی بناء پر ان شاء اللہ بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوگی جبکہ پوری قوم کو امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت انرجی کے مسائل ،دہشت گردی ،بے روزگاری اوردیگر اہم ایشوز پر عوام کو بہت جلد ریلیف دینے میں کامیاب ہو جائے گی لہذا اب تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر جماعت کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے ان کا احترام کریں اور ہر جماعت کوجو اکثریت صوبوں میں ملی ہے دوسری جماعتوں اسی جماعت کو حکومت بنانے دیں تاکہ ملک بہتری کی طرف گامز ن ہو۔

علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاکہ اگر دوسری جماعتوں کا احترام نہ کیا گیا تو حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو سکتے ہیں لہذا تمام اسٹیک ہولڈر کو چاہیے کہ وہ باہمی اصلاح معاشرہ سے اپنی حدود میں رہتے ہوئے حکومت بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔مولانا راغب حسین نعیمی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بین الاقوامی تعلقات پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کوسوچ سمجھ کر چلنا ہوگاتاکہ ملکی مفادات کو بیرونی دنیا سے تعلقات قائم کر کے فائدہ حاصل ہو ۔
خبر کا کوڈ : 263524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد ریاض
Pakistan
پاکستان میں جب تک شرعی قانون نافذ نہیں ہوتا، ملک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، کیونکہ پاکستان کے اندر رشوت، دغا بازی، ہیرا پھیری یہ چیزیں عام ہوچکی ہیں۔
ہماری پیشکش