0
Tuesday 14 May 2013 14:34

تحریک انصاف کیطرف سے قومی وطن پارٹی کو سینئر وزیر اور 2 وزراء کی پیشکش

تحریک انصاف کیطرف سے قومی وطن پارٹی کو سینئر وزیر اور 2 وزراء کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی وطن پارٹی کو ایک سینئر وزیر اور دو وزراء کی پیش کش کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عمران خان نے نوشہرہ سے رکن اسمبلی پرویز خان خٹک کو تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو وہ وزیراعلٰی ہونگے۔ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور آزاد اراکین کی حمایت کے ساتھ حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ قومی وطن پارٹی کو ایک سینئر وزیر اور دو وزراء کے عہدوں کی پیش کش کی ہے۔ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کیلئے 63 ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہے۔ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے ساتھ حکومت سازی کے امور طے کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ دونوں جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا۔ صوبے میں حکومت بنانے کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے مسلم لیگ نون، قومی وطن پارٹی، آزاد اراکین اور چھوٹی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

خبر کا کوڈ : 263702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش