0
Wednesday 15 May 2013 02:31

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی297 میں سے 287 نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ نون 212 نشستوں کے ساتھ پہلے، پاکستان تحریک انصاف 18 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ق 7 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے 6 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔ مسلم لیگ ضیاء نے دو، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور پاکستان نیشنل مسلم لیگ نے ایک ایک نشست جیتی۔ جبکہ 39 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 118 کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی 62 نشستوں کے ساتھ پہلے، ایم کیو ایم 37 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل نے 6، مسلم لیگ نون نے چار، نیشنل پیپلز پارٹی نے دو اور تحریک انصاف نے ایک نشست جیتی ہے۔ سندھ اسمبلی کیلئے چھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں میں سے 45 کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ نون نے نو نو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی کے حصے میں چھ چھ نشستیں آئیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق نے دو دو، مجلس وحدت المسلمین، عوامی نیشنل پارٹی، جمہوٹ قومی موومنٹ نے ایک ایک نشست جیتی جبکہ 8 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی تمام نشستوں پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف 35 نشستوں کے ساتھ پہلے، جے یو آئی 13 نشستوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ نون 12 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے سات سات جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے 5، نشستیں حاصل کیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو، عوامی جمہوری اتحاد پاکستان نے تین اور آل پاکستان مسلم لیگ نے ایک نشست جیتی۔ 14 آزاد امیدواروں نے بھی کامیاب حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 263948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش