0
Wednesday 22 May 2013 09:47

کشمیر یونیورسٹی میں ریسرچ متھاڈالوجی پر 10 روزہ ورکشاپ کا آغاز

کشمیر یونیورسٹی میں ریسرچ متھاڈالوجی پر 10 روزہ ورکشاپ کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ کشمیر یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سکالروں کے لئے ریسرچ متھاڈالوجی پر دس روزہ سمینار شروع ہوا جس میں تحقیقی اصولوں پر مباحثہ کے علاوہ عملی کام ہوں گے، یونیورسٹی کے شعبہ سماجیات اور انڈین کونسل برائے سوشل سائنس ریسرچ کے اشتراک سے منعقد ہو رہے اس ورکشاپ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کیا، پروفیسر طلعت نے مختلف یونیورسٹی سے آئے سکالروں پر زور دیا کہ وہ اپنی تحقیقات کی بنیاد حقائق پر رکھیں اور تحقیق کے آزمودہ اصولوں کے مطابق ان کی توجیح کریں، انہوں نے کہا کہ محققین کو منتخبہ موضوعات کے مفصل امکانات پیش کرنے چائیں اور تحقیقات کو اس عنوان سے عمل میں لانا چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لئے قابل قبول ہو، انہوں نے ہر سکالر کے لئے ریسرچ متھالوڈالوجی کا ایک پرچہ لازمی قرار دینے پر زور دیا، انہوں نے شعبہ سماجیات کو گراں قدر کام کرنے پر کافی سراہا۔

معروف ماہر سماجیات پروفیسر عبدالغنی مدہوش، جو تقریب میں مہمان خصوصی تھے، نے اپنے افتتاحی خطبہ میں سکالروں سے کہا کہ وہ سماجی فروغ کے لئے عصری موضوعات کا بھرپور مطالعہ کریں، سوشل سائنسز کے ڈین فیکلٹی پروفیسر محمد اشرف وانی نے کہا کہ تحقیق کا مقصد ایسا ہونا چاہئے کہ وہ مستقبل میں کام آئے، اس موقعہ پر صدر شعبہ سوشالوجی پروفیسر بشیراحمد ڈبلا اور ڈاکٹر انیسہ شفیع نے بھی خطاب کیا، ورکشاپ میں بھارت کی مختلف جامعات سے آئے 60 سکالر شرکت کررہے ہیں، جو مختلف سیشنوں کے دوران عملی طور پر تحقیقی تربیت حاصل کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 266266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش