0
Tuesday 28 May 2013 07:50

اسلام آباد کیساتھ کام کرنیکا انتظار، بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی خواہش کی ہے، منموہن سنگھ

اسلام آباد کیساتھ کام کرنیکا انتظار، بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی خواہش کی ہے، منموہن سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ بھارت و پاکستان کے رشتوں میں بہتری کیلئے دہشت اور تشدد سے پاک ماحول میں اسلام آباد میں بننے والی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے انتظار میں ہیں، وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے  ہمیشہ پاکستان کے ساتھ پرامن، دوستانہ اور اشتراکی رشتوں کی وکالت کی ہے اور دہشت و تشدد سے پاک ماحول میں تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے، جاپان اور تھائی لینڈ کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہونے سے پہلے نئی دہلی میں جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہم نے دہشت اور تشدد سے پاک ماحول میں تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے، وزیراعظم پاکستان کی نو منتخب حکومت کے ساتھ ہندوستان کے مستقبل کے رشتہ سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 268114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش