0
Wednesday 29 May 2013 00:07

ملالہ کا واویلہ کرنیوالوں کو آج کراچی میں معصوم بچوں کی لاشیں کیوں نہیں نظر آتیں، تہور حیدری

ملالہ کا واویلہ کرنیوالوں کو آج کراچی میں معصوم بچوں کی لاشیں کیوں نہیں نظر آتیں، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ، قانون ساز ادارے اور انتظامیہ اس وقت بری طرح سے ناکام ہوچکی ہیں۔ کراچی میں جو فرقہ واریت کی آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس میں حکومت برابر کی ذمہ دار ہے۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تہور حیدری کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی پر جو حملہ ہوا ہم اُسکی بھی مذمت کرتے ہیں لیکن اُس نام نہاد میڈیا، این جی اوز اور سول سوسائٹی کو آج سانپ سونگ گیا ہے۔ کیا اُنہیں کراچی میں خون میں لت پت دو بھائی اور اُن کا باپ نظر نہین آرہا؟ ملالہ پر حملہ ہوا لیکن خدا نے اُسے محفوظ رکھا، اُس کے باوجود بھی ٹی وی چینلز نے تین دن تک اُسکی لائیو ٹرانسمیشن چلائی جبکہ آج دو بھائیوں کو دن دیہاڑے باپ سمیت شہید کر دیا گیا، کسی نے کوئی خاص ایکشن نہ لیا۔ ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک مخصوص لابی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ حکومتی اداروں نے کوئی ایکشن نہ لیا تو یہ آگ پورے پاکستان میں پھیل سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 268446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش