0
Wednesday 29 May 2013 13:27

نواز شریف آگاہ ہیں کہ کراچی میں دہشتگردوں کی سرپرستی کونسی تنظیم کر رہی ہے، عزیر بلوچ

نواز شریف آگاہ ہیں کہ کراچی میں دہشتگردوں کی سرپرستی کونسی تنظیم کر رہی ہے، عزیر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سٹی الائنس کے چیئرمین سردار عزیر جان بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بننے والی وفاقی حکومت سے ان توقعات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ انتخابات سے قبل ن لیگ کے قائد اور متوقع وزیراعظم میاں نواز شریف نے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے کہ اگر وفاق میں ان کی حکومت آگئی تو وہ کراچی سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے کراچی کی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ اب جبکہ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکو مت بننے جا رہی ہے اور وزیراعظم نواز شریف نامزد کر دیئے گئے ہیں اب ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ نواز شریف کراچی کی مخدوش صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی میں حکومتی رٹ کو چیلنج کر نے والی قوتوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔
 
سردار عزیر بلوچ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ن لیگ کراچی میں خوف و ہراس اور دہشت کی فضاء پیدا کرنے میں ملوث لسانی و دہشت گرد تنظیم کے خلاف سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر بلاامتیاز کارروائی کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری، لینڈ مافیا اور دہشت گردوں کی سرپرستی کونسی تنظیم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کا علاقہ جو گزشتہ ادوار میں ترقیاتی کاموں اور روزگار کے حوالے سے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف لیاری پر خصوصی توجہ دیتے ہو ئے لیاری کی تعمیر و ترقی، بنیادی مسائل کے حل اور اہلیان لیاری کو روزگار فراہم کرینگے اور سابقہ ادوار میں لیاری والوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 268646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش