0
Friday 3 May 2013 13:26

متحدہ قومی موومنٹ کو لیاری فوبیا ہوگیا ہے، عزیر بلوچ

متحدہ قومی موومنٹ کو لیاری فوبیا ہوگیا ہے، عزیر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سٹی الائنس کے چیئرمین سردار عزیر جان بلوچ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو لیاری فوبیا ہو گیا ہے اب ان کو خواب میں بھی لیاری والے نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ بلاوجہ لیاری پر تنقید کر کے لیاری کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لیاری سے متعلق لکھے گئے خط پر تبصرہ کر تے ہوئے کیا۔ عزیر بلوچ نے کہا کہ ایم کیوایم کا یہ اوچھا ہتھکنڈہ لیاری کو بدنام کرنے کی ان پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کے ذریعے وہ لیاری کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اہلیان لیاری اچھی طرح سے یہ ادارک و فہم رکھتے ہیں کہ کس امیدوار کو ووٹ دینا چاہیے اور کس کو نہیں۔

عزیر جان بلوچ نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا کہ لیاری کے عوام کو یرغمال بنا کر ان سے شناختی کارڈ لے لئے گئے ہیں سراسر بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو انتخابات میں ناکامی اور خصوصا ً فاروق ستار کو اپنی نشست چھنتی ہوئی نظر آ رہی ہے، جو وہ ہر انتخابات میں بندوق کے زور اور ٹھپہ مافیا کے ذریعے جیتنے آ رہے ہیں۔اس وجہ سے انکی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور وہ انتخابات کی تیاریاں کرنے کے بجائے لیاری کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ عزیر جان بلوچ نے آزاد میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیموں کو لیاری بھیجیں تاکہ ان کو بھی پتہ چلے کے کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 260281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش