0
Thursday 30 May 2013 15:33

نئی حکومت قبائلی علاقوں میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی یقینی بنائے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

نئی حکومت قبائلی علاقوں میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی یقینی بنائے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آنے والی حکومت قبائلی علاقوں میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی یقینی بنائے کیونکہ کئی دہائیوں کی عدم توجہ نے قبائلی علاقوں کو جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوں کی جنت بنا دیا ۔بدامنی میں کمی آئی ہے مگر ملک کے غریب ترین علاقوں کو مسلسل نظر انداز کرنے سے دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہو گی۔ حکومت سازگار ماحول، مناسب مواصلاتی سہولیات اورتوانائی کی فراہمی کو یقینی بنائے جبکہ کاروباری برادری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں سرمایہ کاری کریں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مقامی صنعت اور کاروبار کی مدد، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، نئے صنعتی زون کے قیام، اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سیمینارز، کا انعقاد کیا جائے۔بینک بھی ان علاقوں کو نظر انداز نہ کریں اور کوریج میں توسیع کے علاوہ مائیکرو کریڈٹ اسکیم متعارف کرائیں کیونکہ وسائل کے باوجود قبائلی علاقے وہاں رہنے والے عوام کی ضروریات کے اہل نہیں۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ چند سال قبل قبائلی علاقوں میں گھی اور خوردنی تیل کے پندرہ کارخانے تھے جن میں سے تیرہ بند ہو گئے ہیں اور باقی دو کو بند کرنے کے لئے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ایف بی آر کے چند عناصرسے مل کر سازشیں کر رہی ہے تاکہ قبائلی علاقہ کی منڈی پر اجارہ داری حاصل کی جا سکے جو غیر قانونی، غیر آئینی اور ہزاروں افراد سے روزگار چھیننے کی کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ : 269064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش