0
Saturday 1 Jun 2013 23:13

وفاقی حکومت امن کیلئے پالیسی لائے، ساتھ دینگے، پرویز خٹک

وفاقی حکومت امن کیلئے پالیسی لائے، ساتھ دینگے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پورے ملک کا مینڈیٹ نواز شریف کے پاس ہے، ہم خیبرپختونخوا کے ذمہ دار ہیں، ڈرون حملے نہ رکے تو احتجاج کریں گے۔ لاہور میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے میڈیا سے بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا  اس کے ہم ذمہ دار نہیں، ملک میں ڈرون حملے رکنے چاہیئیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی کابینہ پندرہ وزراء پر مشتمل ہو گی، صوبے میں کرپشن کا خاتمہ، بیروزگاری اور بدامنی کے خلاف جنگ کرینگے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت امن کیلئے پالیسی لائے، ساتھ دیں گے ڈرون حملے نہ رکے تو احتجاج کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 269793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش