0
Monday 31 May 2010 11:36
اسرائیلی جارحیت پر ترکی کا شدید اعتراض:

اسرائیل کو فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، ترکی

اسرائیل کو فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، ترکی
اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں غزہ کی طرف جانے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا یا کاروان آزادی پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اس عمل کا بھاری تاوان ادا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح اس بیانیہ میں کہا گیا ہے اس غیرقانونی جارحیت کے ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر گہرے اثرات ظاہر ہوں گے۔
یاد رہے کہ آج صبح بیر کے دن اسرائیلی نیوی اور ائر فورس نے غزہ کی طرف گامزن امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 27138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش