0
Monday 31 May 2010 10:58

امدادی سامان غزہ لیجانے والی کشتی پر اسرائیلی حملہ،20 افراد جاں بحق،متعدد یرغمال

امدادی سامان غزہ لیجانے والی کشتی پر اسرائیلی حملہ،20 افراد جاں بحق،متعدد یرغمال

غزہ:غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندی قافلے پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں،جنہیں اسرائیلی فوج نے یرغما ل بنا لیا ہے۔یرغمال بنائے گے افراد میں پاکستانی صحافی طلعت حسین کیساتھ ان کی ٹیم اور پروڈیوسر رضا آغا،فلسطین کے حامی،نوبل انعام حاصل کر نیوالے،ہولوکاسٹ کے متاثرین بھی شامل ہیں۔ پاکستانی صحافی اور اینکر طلعت حسین کا اپنے دفتر میں صبح 6 بجے آخری رابطہ ہوا۔جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کو آتے دیکھ رہے ہیں۔
دوسری طرف ترکی نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ترک وزیر خاجہ کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔غزہ جانے والی امدادی کشتیوں پر حملے کے بعد ایتھنز میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا گیا۔اسرائیلی حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ امدادی سامان لانے والی کشتیوں پر اسرائیلی حملہ قتل عام ہے۔دوسری جانب اسرائیلی حملے پر یورپی یونین نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق غزہ امداد لے جانے والے عالمی امدادی کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 20ہو گئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔رپورٹس کے مطابق قبرص سے آنے والے آٹھ بحری جہاز اسرائیل غزہ کیلئے امدادی سامان اور آٹھ سو امدادی کارکن لے کر غزہ پٹی کے قریب پہنچا تو موٹر بوٹس اور ہیلی کاپٹرز میں سوار اسرائیلی فوجیوں نے بحری جہاز کو گھیرے میں لے لیا۔فوجیوں نے جہاز میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ میں زخمی ہونے والے اکثر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔جہاز پر سوار صحافی طلعت حسین سمیت پاکستانیوں کا حملے کے بعد سے رابطہ منقطع ہے۔نجی ٹی وی کے پروڈیوسر آغا رضا اور الخبیب فاؤنڈیشن کے ندیم بھی جہاز پر سوار ہیں۔ترکی نے اس کارروائی پر اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔
ترک وزیر خارجہ احمد داود اوغلو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ جبکہ حماس نے عربوں سمیت مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف انتفاضہ کی تحریک شروع کر دیں۔
 آج نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے آج نیوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز سے متعلق فوری معلومات حاصل کرنی کی ہدایت کی ہے۔صدر زرداری نے طلعت حسین اور پروڈیوسر رضا آغا کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہے کہ آج نیوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوز طلعت حسین کے لئے تشویش ہے،کوشش کر رہے ہیں معلومات حاصل ہو۔انہوں نے اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک طلعت حسین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں تشویشی ہے کوشش کر رہے ہیں کہ معلومات حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ سے رابطے میں ہیں 
صدر کراچی یونین آف جرنلسٹ افضال محسن نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا کے نمائندے طلعت حسین کے لئے حکومت سفارتی کوششیں کرے۔پریس کانفرنس کے دوران افضال محسن نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرئیلی حملہ دہشت گردی ہے۔

خبر کا کوڈ : 27131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش