0
Monday 31 May 2010 12:59

عرب لیگ نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا

عرب لیگ نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "انسانی مشن کے خلاف جرم" قرار دیا۔ وہ فرانس نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کر رہے تھے۔
عمرو موسی نے کہا: ہم عوام اور انسانی مشن کے خلاف اس جرم کی مذمت کرتے ہیں۔ امدادی قافلے میں شریک افراد صرف چاہتے تھے عوام کی مدد کریں۔ انکا مشن فوجی نہیں تھا۔ سب کو چاہئے کہ وہ اس حملے کی مذمت کریں۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے عرب ممالک کا فوری اجلاس طلب کرنے کی خبر دی۔
یاد رہے کہ آج صبح غزہ کی جانب گامزن امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا یا کاروان آزادی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 27156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش