0
Saturday 8 Jun 2013 21:59

جاوید ہاشمی کا نواز شریف کو اپنا لیڈر کہنا سلپ آف ٹنگ تھا، شاہ محمود قریشی

جاوید ہاشمی کا نواز شریف کو اپنا لیڈر کہنا سلپ آف ٹنگ تھا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا نواز شریف کو اپنا لیڈر کہنا سلپ آف ٹنگ تھا، جبکہ فوزیہ قصوری پارٹی کا اثاثہ ہیں، انہیں منا لیں گے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا، ڈرون حملوں پر وزیراعظم تحریک انصاف سمیت پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں، پی ٹی آئی ڈرون حملوں کے معاملے پر وزیراعظم کا ساتھ دے گی، کے پی کے میں جماعت اسلامی کو خزانے کی وزارت دے دی گئی ہے، کے پی کے کی باقی وزارتوں کا معاملہ بھی آج حل کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فوزیہ قصوری پی ٹی آئی کا اثاثہ تھیں اور ہیں، ان کی ناراضگی دور کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 271719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش