0
Sunday 9 Jun 2013 23:34

لیاری گینگ وار کے کارندوں نے تحریک طالبان کے دہشتگردوں کو ٹھکانے فراہم کردئیے

لیاری گینگ وار کے کارندوں نے تحریک طالبان کے دہشتگردوں کو ٹھکانے فراہم کردئیے
اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے کارندوں نے تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کو روپوشی کیلئے ٹھکانے فراہم کردئیے۔ قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے نے انکشاف کیا کہ نیا آباد میں گھر میں بم بناتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی اختر اور اقبال شدید زخمی ہوئے تھے اور گھر میں کافی مقدار میں دھماکہ خیز مواد تھا لیکن پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے خوف کے باعث فوری جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے جبکہ لیاری گینگ وار کے کارندے فوری طور پر گھر سے دھماکہ خیز مواد لیکر چلے گئے اس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اختر نیازی کے گھر پہنچے تو ان کے ہاتھ دھماکہ خیز مواد نہیں لگا۔

ذرائع نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے کارندوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو اپنے علاقے میں چوکیداری نظام پر لگایا ہوا ہے اور انہیں واکی ٹاکی سیٹ فراہم کردئیے ہیں جبکہ افشانی گلی میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہوا ہے جہاں سے لیاری گینگ وار کے کارندے پولیس کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 272033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش