0
Monday 10 Jun 2013 09:57

صدر زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چھٹی بار خطاب کرینگے

صدر زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چھٹی بار خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، وہ مشترکہ اجلاس سے چھٹی بار خطاب کرنے والے پہلے صدر بن جائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری سے قبل سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاءالحق اور سابق صدر غلام اسحاق خان پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاسوں سے پانچ پانچ مرتبہ خطاب کرچکے ہیں۔ آصف علی زرداری اپنے پانچ سالہ دور میں پارلیمینٹ کے چھٹے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر زرداری ماضی میں اپنے خطابات میں اٹھارہویں اور انیسویں ترامیم، صوبائی خودمختاری، صدارتی اور وفاقی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا کریڈٹ لیتے رہے ہیں۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے آج کے خطاب میں ملک میں عام، پرامن اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کا کریڈٹ لیں گے کیونکہ اپنے گذشتہ خطاب میں انھوں نے ملک میں آزادانہ انتخابات کی بنیادی ضروریات سے متعلق خصوصی طور پر زور دیا تھا۔ صدر آصف علی زرداری کو 90ء کی دہائی کے برعکس پارلیمینٹ سے خطاب کے دوران کسی احتجاج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ سے چھٹے خطاب کے بعد صدر آصف علی زرداری کو 2 سابق صدور غلام اسحاق خان اور فاروق خان لغاری کی طرح دو مختلف اسمبلیوں سے خطاب کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا لیکن دونوں کے برعکس وہ ایک ایسی اسمبلی سے خطاب کریں گے جو جمہوری طور پر پرامن انتقال اقتدار کے بعد وجود میں آئی۔
خبر کا کوڈ : 272090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش