0
Monday 10 Jun 2013 20:57

وفاق المدارس کے امتحانات، ملتان میں 3108 طلبہ وطالبات کے لیے 19 سنٹرز قائم

وفاق المدارس کے امتحانات، ملتان میں 3108 طلبہ وطالبات کے لیے 19 سنٹرز قائم
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ ضلع ملتان کے رہنما مولانا محمد نواز نقشبندی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس کے امتحانات پرسکون ماحول میں ہورہے ہیں۔ ضلع ملتان میں 3108 طلبہ وطالبات کے لیے 19سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں 186 نگران تعینات کیے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مدارس میں بوٹی مافیا اور سفارشی کلچر کو گناہ تصور کیا جاتا ہے۔ ہمیں امتحانات میں نہ دفعہ 144کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ رینجرز اور پولیس کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو امتحانی نیٹ ورک کا جائزہ لینے کی دعوت دی اور کہا کہ اس دیانتدار امتحانی نظام کو فروغ دینے کے لیے ہماری معاونت کریں۔
خبر کا کوڈ : 272326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش