0
Tuesday 11 Jun 2013 19:59

صدر اوباما کا شام کے باغیوں کو مسلح کرنیکا فیصلہ، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

صدر اوباما کا شام کے باغیوں کو مسلح کرنیکا فیصلہ، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ
اسلام ٹائمز۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما شام کے باغیوں کی مدد کیلئے انہیں مسلح کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق امریکی صدر جلد اس کا اعلان کر دینگے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے نقول خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث امریکی صدر نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے، جس کے واضح نتائج برآمد ہونگے۔
یاد رہے کہ اوباما انتظامیہ ماضی میں باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے مطالبات کی اس خدشے کی بنیاد پر مخالفت کرتی رہی ہے کہ یہ ہتھیار باغیوں کی صفوں میں موجود مغرب مخالف شدت پسندوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں، جبکہ غیر جانبدار مبصرین کے مطابق امریکہ پہلے ہی شام کے ہمسائے میں واقع اپنے علاقائی اتحادوں کے ذریعے شام میں مصروف عمل غیر ملکی حمایت یافتہ باغیوں کو وسیع پیمانے پر ہتھیاروں کی فراہمی میں مدد کرتا رہا ہے۔

 امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جین پساکی کی طرف سے یہ بیان کہ صدر بارک اوباما شام کے باغیوں کی مدد کیلئے انہیں مسلح کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، ایسی صورتحال میں سامنے آیا ہے جبکہ گذشتہ دنوں شامی فوج لبنان کے بارڈر کے نزدیک واقع ایک اسٹراٹیجک شہر القصیر کو چند ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد غیر ملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں اور مسلح باغیوں سے مکمل طور پر چھیننے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ القصیر شہر کی لڑائی میں باغی دہشتگرد بڑی تعداد میں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ غیر ملکی حمایت یافتہ باغیوں ایک بڑی تعداد کو قیدی بھی بنا لیا گیا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شہر القصیر سے مال غنیمت کی صورت میں ملنے والے اسلحے میں اسرائیل اور اس کے مغربی اتحاد ممالک کا بنا ہوا اسلحہ بھی شامل ہے۔

مبصرین کے مطابق چونکہ شہر القصیر کی شکست کے بعد غیر ملکی حمایت یافتہ باغی دہشتگردوں کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، اور اس شکست فاش کے بعد ان کے حوصلے بھی پست ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف شام کے شمال میں ترکی کی طرف سے دہشتگردوں کے لئے سپلائی لائن کاٹنے کیلئے شامی فوج نے "طوفان شمال" کے نام سے باغی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، جس میں شامی فوج کو بہت کامیابیاں مل رہی ہے۔ لہذا امریکہ کے صدر کی طرف سے شامی باغیوں کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان ان کے ٹوٹے ہوئے حوصلوں کی بحالی کی کوشش ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 272659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش