0
Wednesday 12 Jun 2013 23:31

بجٹ میں ریلیف نہ دینے سے عوام میں مایوسی اور انکی مشکلات میں اضافہ ہوگا، خورشید شاہ

بجٹ میں ریلیف نہ دینے سے عوام میں مایوسی اور انکی مشکلات میں اضافہ ہوگا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو کسی طرح کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جس سے ملک کے 19 کروڑ عوام میں سخت مایوسی اور مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہیں بڑھانے کا اعلان نہیں کیا گیا، جس سے ملک کا تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، جس سے ہر شخص نہ صرف متاثر ہوگا بلکہ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا اور ملک کی معاشی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے پر ہمارے اراکین اسمبلی نے آواز اٹھائی ہے اور ہم مسلم لیگ (ن) پر سیاسی اور عوامی دباؤ ڈالیں گے کہ پروگرام کا نام تبدیل نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے نئے وفاقی بجٹ کو روایتی قرار دیا۔ ان کا کا کہنا تھا کہ وعدوں کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوامی مشکلات میں کمی سے متعلق اپنے انتخابی منشور پر عمل نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 273089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش