0
Friday 14 Jun 2013 14:40

مشکل ترین حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنا قابل فخر ہے، تہمینہ دولتانہ

مشکل ترین حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنا قابل فخر ہے، تہمینہ دولتانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنا قابل فخر کارنامہ ہے۔ 12 اکتوبر 1999ء کو مسلم لیگ ن کی قیادت کو جیل میں ڈالنے والے آج خود جیل کاٹ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تہمینہ دولتانہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی مرضی سے ن لیگ آج اقتدار میں ہے۔ پولیس کا احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد قابل مذمت ہے تاہم احتجاج کرنے والے سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو پہلی بار تعلیمی وظائف کا اجراء کرنا حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے۔ توانائی کا بحران دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 273571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش