0
Monday 17 Jun 2013 16:59

سید حسن نصراللہ اور بشار الاسد کی ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارکباد

سید حسن نصراللہ اور بشار الاسد کی ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی عوام نے حضرت امام خامنہ ای کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے صدارتی انتخابات میں عظیم سیاسی رزم و جہاد کا مظاہرہ کیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا۔ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی عوام نے انتخابات میں شرکت کرکے دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

دوسری جانب شام کے صدر بشار اسد نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بشار اسد نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ شام کے صدر نے دمشق اور تہران کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے سلسلے میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو اہم قرار دیا ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ شام اور ایران مل کر دشمنوں کے شوم منصوبوں کو نقش بر آب کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 274356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش