0
Friday 21 Jun 2013 23:41

سانحہ پشاور کیخلاف آئی ایس او کا لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

سانحہ پشاور کیخلاف آئی ایس او کا لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور کے خلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں امریکہ، اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او لاہور ڈویژن کے رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی ان قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو طالبان کیساتھ مذاکرات کی ڈفلی بجانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ان کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کرئے۔ رہنماؤں نے سانحہ پشاور پر تین روز سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ سانحہ کے مجرم گرفتار نہ ہوئے تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قونصلیٹ دہشت گردوں کی سرپرستی میں مصروف ہے اور انہیں فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا ڈرامہ بند ہو چاہئے اور پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا چاہئے اور ان کی سرپرستوں کی بھی سرکوبی کرنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 275633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش