0
Saturday 22 Jun 2013 00:55

آئی ایس او راولپنڈی کا پشاور بم دھماکے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

آئی ایس او راولپنڈی کا پشاور بم دھماکے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام پشاور دھماکے کے خلاف جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد پل کے نیچے اسلام آباد ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مسجد میں نمازیوں پر حملہ کرنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظمیں ان واقعات پر خاموش کیوں ہیں۔؟ شرکاء نے بم دھماکے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 275649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش