0
Tuesday 25 Jun 2013 08:51

موجودہ بجٹ آزاد کشمیر کی تعمیروترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، چوہدری مجید

موجودہ بجٹ آزاد کشمیر کی تعمیروترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت آزادخطہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ریاست کی انتظامیہ مشینری جذبے کے ساتھ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے عوام کو عزت و احترام دیا جائے گا، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گئے۔ وہ بنجوسہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میں ضلع پونچھ کے ڈویژنل و ضلعی سطح کے آفیسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ آزادکشمیر کے وزیر تعلیم و سکولز میاں عبدالوحید چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی سردار عابد حیسن، اسٹنٹ ڈائریکٹر سیاخت ملک طارق محمود، پیپلزپارٹی پونچھ ڈیژنل صدر سردار محمد اعظم خان، سردار عامر خورشید ،سردار محمد لطیف خان، ضلعی آفسیران اور ترقیاتی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کیلئے ایسا مکینزم سامنے لایا جارہا ہے جس سے آزادکشمیر کو بین لااقوامی ٹورازم کا مرکز بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا موجودہ بجٹ میں انفراسٹریچکر کی بحالی کیلئے حصہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ آزاد کشمیر کی تعلیم اور تعمیرنو کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت ایسی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے جس سے آزادکشمیر کے تمام علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہو نگے اور آزادکشمیر کے عوام کو بلاتخصیص زندگی کی جدید سہولیات فراہم ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو بجلی میں خود کفیل بنائیں گے ہائیڈوپاور پراجیکٹس کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی کہ وہ آزاد پتن اور تولی پیر میں سیاحت اور ٹوریسٹوں کی سہولیات کیلئے سائن بورڑ نصب کریں تاکہ نہ واقف لوگ باآسانی اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای PWDبلڈنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تراکھل ریسٹ ہائوس کی مرمت اور تزین آراہش کا بندوبست کریں اور وہاں ٹورزم کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ترغیب دے۔  

انہوں نے کہا کہ کہ جہاں ریسٹ ہاوئسزز کو فرنیچرز کی ضرورت ہے وہاں اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریسٹ ہائوس بنجوسہ کیساتھ ایک چھوٹی مسجد تعمیر کرنے کیلئے فوری پیپر ورک مکمل کریں۔ چوہدری مجید نے کہا خوب صورت جگہوں کو قابل استعمال اور ان کو سیاحت کیلئے پرکشش بنانے کیلئے تمام صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے۔ اس ملک کی خوشحالی اور اس کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے دن رات جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کا پیسہ واہیں خرچ ہو گا جہاں کے لیے آیا ہے۔ ایک جگہ کے فنڈز دوسری جگہ کہیں شفٹ نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل جب وزیراعظم راولاکوٹ پہنچے تو عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 276484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش