0
Friday 28 Jun 2013 09:37

پاکستان سُنی تحریک آج ملک گیر یوم حمایت ممتاز قادری منائے گی

پاکستان سُنی تحریک آج ملک گیر یوم حمایت ممتاز قادری منائے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک آج ملک گیر یوم حمایت ممتاز قادری منائے گی۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے غازی ممتاز حسین قادری کی مخالفت میں دیے گئے بیانات اور ان کی عدم رہائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ علماء ومشائخ جمعہ کے اجتماعات میں عظیم عاشق رسول (ص) غازی ممتازحسین قادری کی عدم رہائی کیخلاف مذمتی قراردادیں منظورکریں گے۔ پاکستان سُنی تحریک کے ترجمان نعیم الحق رضا کے مطابق جمعہ کی سہ پہر 4 بجے راولپنڈی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی قیادت ممتازعلماء ومشائخ اورپاکستان سُنی تحریک راولپنڈی کے قائدین کریں گے۔ تمام عشاقان رسول سے شرکت کی اپیل ہے۔
خبر کا کوڈ : 277487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش