0
Sunday 30 Jun 2013 09:30

جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے تنازع کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مطلوب انقلابی

جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے تنازع کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مطلوب انقلابی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں آئے روز انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔ مائوں بہنوں کی عصمتوں کا تارتار کیا جا رہا ہے۔ اقوام عالم اگرمسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا نہیں کریگی تو کشمیر میں لگنے والی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ ہی جینا اور مرنا چاہتے ہیں۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کسی صورت کشمیریوں کو زیادہ دیر تک یرغمال نہیں رکھ سکتا۔ 

مطلوب انقلابی نے کہا کہ آزاد حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں ںے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ظالم جتنا مرضی ظلم بڑھا دے، پاکستان اور کشمیری عوام مل کر ظلم کا مقابلہ کریں گے۔ انھوں ںے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 278079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش