0
Tuesday 2 Jul 2013 23:38

طالبان سے امریکہ مذاکرات کرسکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمان

طالبان سے امریکہ مذاکرات کرسکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا، حکومت کے ساتھ قومی معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اگر طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا۔ حکومت اگر طالبان سے مذاکرات نہیں کرتی تو امریکہ اور بھارت سے بھی مذاکرات کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قومی پالیسی کی ضرورت ہے اور ان کی جماعت کا قومی معاملات پر حکومت کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ایک سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان حکومت کا حصہ ہیں۔ جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ابھی وزراء کی حلف برداری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے دوسرے مرحلے میں ان کی جماعت کابینہ میں شامل ہو سکتی ہے، انہوں نے مسائل کے حل میں منتخب حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 279008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش