0
Wednesday 3 Jul 2013 07:30

امریکی ہٹ دھرمی جاری، شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ہٹ دھرمی جاری، شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود ڈرون حملے جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں امریکی ڈرون طیاروں سے ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر اور گاڑی پر 4 میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں کافی دیر تک جاری رہیں، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ 2004ء کے بعد امریکی کی طرف سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں متعدد ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جن میں سینکڑوں پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پاکستان نے ڈرون حملوں پر کئی بار امریکہ سے احتجاج کیا، تاہم امریکہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 279074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش