0
Friday 5 Jul 2013 12:38

کشمیری ملکر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، سردار یعقوب

کشمیری ملکر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل، کشمیری عوام کو درپیش مشکلات میں کمی منقسم خاندانوں کی میل میلاپ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لیے جو بھی تنظیم، ادار یا شخصیت کام کرتی ہے۔ ہم اس کے شکرگزار ہیں اور انھیں اس انسانی کاز کے لیے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کشمیر ہائوس میں بین الاقوامی تنظیم پگواش کانفرنس کے سیکرٹری جنرل پروفیسر پائولوکوٹہ رامیسنو اور آر سی ڈی کے رکن سردار ذوالفقار علی عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سیکرٹری جنرل پگواش نے بتایا کہ ہماری تنظیم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے 2004ء سے کام کر رہی ہے۔ اب تک ہم آر پار کی کشمیری قیادت کی متعدد کانفرنسیں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور نیپال میں کروا چکے ہیں۔ ہمار مقصد کشمیری عوام کی مشکلات میں کمی، لائن آف کنٹرول سے کشمیریوں کی آزادانہ نقل و حرکت اور مقبوضہ کشمیر سے افواج کا انخلاء ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان گشیدکی میں کمی اور دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار فضا قائم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اس لیے پگواش نے مناسب سمجھا کہ ہم آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے سسیاسی رہنمائوں کی 18 سے 20 اگست تک اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کریں تاکہ دونوں اطراف کےکشمیری رہنما مل کر اپنے مسئلے کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کر سکیں۔ اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے حکومت آزاد کشمیر خصوصا صدر آزاد کشمیر کا ہمیں تعاون اور سرپرستی درکار ہے۔ جس پر صدر آزاد کشمیر نے انھیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے سیاسی رہنمائوں کی آمد کے حوالے سے آپ کو کوئی بھی رکاوٹ درپیش ہو تو میرا دفتر آپ کی تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ صدر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہو گی کہ کشمیری باہم مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے سیاسی رہنمائوں کا میں خود استقبال کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 279830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش