0
Sunday 7 Jul 2013 10:27

لداخ تنازعہ پر بھارت و چین کی بات چیت، بیجنگ کی دھمکی کا بھارت منہ توڑ جواب دیگا، انتونی

لداخ تنازعہ پر بھارت و چین کی بات چیت، بیجنگ کی دھمکی کا بھارت منہ توڑ جواب دیگا، انتونی
اسلام ٹائمز۔ بھارت و چین دفاعی تعلقات میں بہتری لانے کا واضح اشارہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ چین کیساتھ سرحدی تنازعات حل کرنے کا بہترین موقعہ ہاتھ آیا ہے جس سے گنوانا دانشمندی نہیں ہوگی، تاہم انہوں نے چینی فوجی جنرل کی دھمکی کے رد عمل میں کہا کہ بھارت ایک جمہوری اور نیوکلیائی طاقت ہے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، انٹونی نے چین کے اپنے دورے کے دوران چینی وزیر دفاع کے علاوہ چینی وزیراعظم کیساتھ بھی ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے لیڈران نے دفاعی تعلقات میں بہتری لانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں ایک دوسرے کیساتھ اعتماد اور تعاون کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بھارت ایک پُرامن جمہوری ملک ہے اور پڑوسی ملک چین کیساتھ تمام طرح کے تعلقات کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے چین کے دورے کے دوران چینی وزیر دفاع کیساتھ تمام سرحدی اشور بشمول لداخ کا معاملہ بھی آیا جس میں ہر ایک معاملے پر بات چیت کی گئی تاہم انہوں نے کہا کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک نے اس بات پر اتفا ق کر لیا کہ اب کی بار دفاعی سطح پر معاملات کو سلجھانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ چینی فوجی جنرل نے بھارت کو تازہ دھمکی دی ہے جس میں بھارت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس نے چینی کیساتھ سرحدی تنازعات حل نہیں کئے تو صورتحال کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوششیں رائیگاں ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے ملاقات کے دوران ہر ایک معاملے پر بحث کیا اور جب جب بھی معاملات کشیدگی پر پہنچنا شروع ہو جائیں گے انہیں حل کرنے کی اسی شدت کیساتھ کوشش بھی کی جائیگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حالات کو ہر محاذ پر ٹھیک کرنے کی کوشش کرینگے تاہم چینی وزیراعظم نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان حالات کو کشیدگی سے بچانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی فوجیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانا چین کی اولین ترحیح ہوگی اور اعتماد اور بھروسہ کی دیوار قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات کا متمنی ہے اور مشترکہ طور پر کام کاج کیا جائیگا، جس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے اس بات پر اتفاق کر لیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کو ترجیح دی جائیگی اور بھارت کیساتھ لگنے والی سرحد ایکچول لائن آف کنٹرول پر امن قانون کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 280416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش