0
Saturday 6 Jul 2013 08:51

بھارتی وزیر دفاع چین میں، لداخ معاملہ پر بات چیت

بھارتی وزیر دفاع چین میں، لداخ معاملہ پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بیچ بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے چین کے 4 روزہ دورے کا آغاز کیا، وزیر دفاع نے جمعہ سے چین کے 4 روزہ دورے کا آغاز کیا، انٹونی نے جمعہ کو چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ کے علاوہ اپنے ہم منصب جنرل چیانگ وانکن سے بھی ملاقات کی جس کے دوران باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ اس موقعہ پر چین کی طرف سے دراندازی سے متعلق سرحدوں پر سیکورٹی اور سلامتی سے متعلق نئے نظام کو رائج کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت کے دوران دونوں وزراء دفاع نے حالیہ سرحدی تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ سرحدوں پر کشیدی کو ختم کرنے کیلئے بھی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی تجویز پر غور کیا گیا، ادھر چین کے وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت کے بعد انٹونی نے چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ سے بھی ملاقات کی جس کے دوران چینی وزیراعظم کے دورہ ہند کے بعد اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے کے انٹونی کا خیر مقدم کرتے ہوئے چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے بھارت اور چین کو اہم ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات نہ صرف ہند اور چین کے مفاد میں ہے بلکہ پوری ایشائے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے علاوہ ایک نئے دور کے آغاز کی نوید ہے، دونوں ملک فی الوقت ’’مشترکہ سرحدی سلامتی معاہدے‘‘ کو حتمی شکل دیں رہے ہیں جس کے دوران اس بات کی امید لگائی جا رہی ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی کو دور کرنے کیلئے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے، اس دوران بتایا جاتا ہے کہ وزیر دفاع اے کے انٹونی اپنے دورے کے دوران چین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کو منعقد کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 280090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش