0
Saturday 12 Jun 2010 12:06

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ختم،امن کیلئے اقدامات کا عزم

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ختم،امن کیلئے اقدامات کا عزم
تاشقند:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا دسواں اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن،استحکام اور ترقی کے لیے تنظیم کثیر الملکی اور موثر اقدامات اٹھائے گی۔مبصر ممالک پاکستان،بھارت،ایران اور منگولیا کو ایس سی او میں نئے ارکان کے طور پر شامل کرنے کے ضابطہ کی بھی منظور دی گئی ہے اور مبصر ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ایس سی او نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے۔
 چینی خبررساں ادارے کے مطابق ایس سی او کے اجلاس میں رکن ممالک چین،روس،کرغیزستان، قازقستان،تاجکستان اور ازبکستان کے علاوہ پاکستان،ایران،افغانستان،بھارت،منگولیا،سری لنکا اور بیلا روس کے رہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایک دوسرے کے اہم مفادات،دہشت گردی کے خلاف جنگ،علیحدگی تحریکوں،انتہا پسندی اور ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وسطی ایشیا کو نیوکلیئر فری خطہ بنانے کے لیے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے علاوہ خطے اور عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی کردار ادا کیا جائے گا۔عالمی مالیاتی بحران کے بعد کی صورتحال سے نکالنے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔رکن ممالک ٹراسپٹیشن،کمیونیکیشن،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔



خبر کا کوڈ : 28127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش