0
Thursday 18 Jun 2009 11:58
غزہ کے مظلوم عوام کی نسبت بین الاقوامی برادری کی بی حسی کے پیش نظر:

40 بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

40 بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
اھالی غزہ کی نسبت اقوام متحدہ کے بلند پایہ افراد مخصوصاً جنرل سیکرٹری کی بی توجہی کے پیش نظر 40 بین الاقوامی تنظیموں جن میں اقوام متحدہ سے منسلک تنظیمیں اور کچھ این جی اوز شامل ہیں نے اسرائیل سے غزہ کے مظلوم عوام پر ظلم و ستم ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان بین الاقوامی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کا دو سالہ محاصرہ ختم کرے تاکہ 15 لاکھ عوام کو انکی زندگی سے لاحق خطرات سے نجات دلائی جائے۔ ان تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانیہ جو اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کے دو سال مکمل ہونے پر جاری کیا گیا ہے میں کہا گیا ہے: "ہم بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ غزہ میں ہر قسم کا امدادی ساز و سامان بھیجیں اور اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر قابل قبول انسانی حقوق کے قوانین کی پیروی کرتے ہوئے آزادانہ طور پر یہ امدادی سامان غزہ جانے کی اجازت دے"۔ اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے: "اسرائیل کی طرف سے غزہ کا محاصرہ وہاں کے عوام مخصوصاً خواتین، بوڑھوں اور بچوں پر بہت زیادہ منفی اثرات کا باعث بنا ہے"۔ ان بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ کے عوام کی مدد کے بارے میں کہا: "اسرائیل کی پالیسیوں کی وجہ سے غزہ کے لوگ فی الحال اتنی مدد دریافت کر رہے ہیں جو صرف انکے زندہ رہنے کیلئے کافی ہے لیکن عام افراد اپنی طبیعی زندگی کھو چکے ہیں اور بہت سختی سے زندگی گزار رہے ہیں"۔ اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ: "اسرائیل کی طرف سے غزہ پر تھونپی جانے والی جنگ وہاں پر وسیع ویرانی کا باعث بنی ہے اور اب اسرائیل وہاں پر تعمیراتی مواد لے جانے کی اجازت بھی نہیں دیتا تاکہ وہ ویرانی ختم کی جا سکے"۔ اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت غزہ میں ہزاروں فلسطینی ایسے ہیں جو جزئی طور پر ویران گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور وہ حتی پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ ان تنظیموں نے وارننگ دی ہے کہ اگر غزہ کا محاصرہ جاری رہا تو وہاں کے عوام سخت مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 6847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش