0
Saturday 20 Jul 2013 16:11

آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف مظاہرے

آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور مسجد میں گھس کر قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام یوم احتجاج کے موقع پر لاہور سمیت اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بےحرمتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ کشمیری نوجوان بھارت سرکار کے خلاف اور اسلام و آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ چوبرجی چوک میں کیا گیا۔

حافظ محمد سعید کی اپیل پر علماء کرام، آئمہ حضرات اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطبات جمعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، قرآن پاک کی بے حرمتی اور نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کو موضوع بنایا، مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں اور عوام الناس کو نہتے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے آگاہ کیا گیا۔

بھارتی افواج کی طرف سے نمازیوں پر فائرنگ اور امام مسجد سمیت چار افراد کی شہادت کے خلاف دارالحکومت مظفرآباد میں مہاجرین جموں و کشمیر کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو سنٹرل پریس کلب سے شروع ہو کر اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ختم ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت پیش کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور امام مسجد سمیت چار افراد کی شہادت کی بھرپور مذمت کی گئی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم روکنے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے عزیر علوی نے کہا کہ بھارت نے سرینگر میں اپنے فوجیوں کے ذریعے مساجد کو بھی نہیں بخشا، کشمیریوں کا قتل عام اور قرآن پاک کی بے حرمتی روز کا معمول بن چکا ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو مجبورا مجاہدین دوبارہ ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ انھوں نےکہا کہ اقوام متحدہ اس قتل عام کے خلاف فوری ایکشن لے اور پاکستان اس بارے عالمی سطح پر احتجاج کرے۔
خبر کا کوڈ : 285081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش