0
Wednesday 24 Jul 2013 21:19

اسکردو، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے بقایا جات کیلئے کل کی ڈیڈ لائن دیدی

اسکردو، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے بقایا جات کیلئے کل کی ڈیڈ لائن دیدی
اسلام ٹائمز۔ ٹھیکیداروں کو جلد از جلد پے منٹ کی جائے ورنہ حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مانگی گئی مہلت ختم ہوگئی لیکن ٹھیکیداروں کو ابھی تک پیمنٹ نہیں ہوئی، اگر 25 تاریخ تک پے منٹ نہ ہوئی تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بلتستان ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار برادری کے ساتھ کئے جانے والا یہ ظلم و ستم نہایت ہی افسوس ناک ہے، ٹھیکیدار برادری کو جون کے مہینے میں پیمنٹ نہ کر کے انتظامیہ اور حکومت نے سراسر زیادتی کی، جس کے بعد ٹھیکیداروں نے ہڑتال کرکے حکومت کو بتا دیا کہ یہ ٹھیکیدار برادری پر ظلم ہے۔ ہڑتال کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مسئلہ کے حل کے لئے جو وقت مانگا تھا، اب وہ ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے اور ڈپٹی کمشنر نے مزید پانچ دن کی مہلت مانگی ہے، 25 تاریخ تک اگر ٹھیکیدار برادری کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 286520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش