0
Tuesday 30 Jul 2013 00:54

ڈی آئی خان جیل پر 100 سے زائد دہشتگردوں کا حملہ، 20 دھماکوں کی آوازوں سے شہر لرز اٹھا، 40 قیدی فرار

ڈی آئی خان جیل پر 100 سے زائد دہشتگردوں کا حملہ، 20 دھماکوں کی آوازوں سے شہر لرز اٹھا، 40 قیدی فرار
اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر 100 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، جبکہ شہر بھر میں 20 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے جیل پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے جواب اقدام کیا گیا ہے اور دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیار کااستعمال کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت بھی جوابی فائرنگ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیس موبائل کو دستی بموں سے بھی نشانہ بنایا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان جیل پر حملے کے بعد فوج کی مدد طلب کرلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تعداد 5 ہزار ہے، جبکہ جیل میں کالعدم تنظیموں کے 250  سے زائد قیدی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ اب تک وقفے وقفے سے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ 20 سے زائد بڑے دھماکے سنے گئے ہیں، جبکہ اس سے کہیں زیادہ چھوٹے دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد دہشتگرد جیل پر حملہ آور ہوئے۔ تاہم ابھی تک جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے جیل کی دیوار توڑنے کے بعد اندر داخل ہوکر 40 قیدیوں کو فرار کروا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 288045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش