0
Tuesday 30 Jul 2013 14:28

پشاور، ہزار خوانی میں گودام میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

پشاور، ہزار خوانی میں گودام میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں رنگ روڈ پر واقع گودام میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے گودام کی چھت گرگئی۔ دھماکے کے بعد وقوع سے 2 افراد کی نعشوں کو گودام سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔ تاہم اس امر کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکہ کوئی دہشتگردی کی کارروائی تھا یا کوئی اور معاملہ تھا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ سے علاقہ لرز اٹھا۔
خبر کا کوڈ : 288156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش