0
Wednesday 31 Jul 2013 22:17

بلتستان بھر میں یوم شہادت امام علی (ع) نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

بلتستان بھر میں یوم شہادت امام علی (ع) نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح بلتستان بھر میں بھی یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان بھر میں یوم شہادت امام علی کے موقع  امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا جہاں علمائے کرام نے حضرت علی (ع) کی حیات مبارکہ اور ان کی بہادری کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیے۔ یوم شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر مختلف علاقوں میں جلوس بھی نکالے  گئے، اس سلسلے میں مرکزی جلوس عزاء امام بارگاہ لسوپی سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شبیہ قتلگاہ اسکردو پہ اختتام پذیر ہوا۔ شہادت امام علی (ع) کی مناسبت سے منعقدہ جلوس عزاء میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلتستان کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کر دیئے گئے تھے، شہر میں جگہ جگہ پر ناکے اور چوکیاں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 288621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش