0
Thursday 1 Aug 2013 12:18

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت جاری، حد متارکہ پر تشدد تشویشناک، پیٹر لیوائے

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت جاری، حد متارکہ پر تشدد تشویشناک، پیٹر لیوائے
اسلام ٹائمز۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بھرپور حمایت کرے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کی صورتحال دونوں پڑوسی ممالک کا دو طرفہ مسئلہ ہے جس کا حل دونوں ملکوں کو ہی تلاش کرنا ہوگا، انہوں نے افغانستان غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد بھارت اور پاکستان میں سلامتی سے متعلق نئے چیلنج پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا، پنٹاگون میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران امریکی وزارت دفاع میں ایشیاء سے متعلق سلامتی امور کے قائمقام اسسٹنٹ سیکرٹری پیٹر لیوائے نے جموں کشمیر میں کنٹرول لائن کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جب ان کی توجہ حد متارکہ پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین پیش آنے والے گولی باری کے واقعات کی طرف مبذول کرائی گئی تو انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر رونما ہونے والے پر تشدد واقعات افسوسناک ہیں۔

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کئی برسوں بلکہ کئی دہائیوں سے تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں جو انتہائی حد تک افسوسناک ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کے حق میں ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات قائم ہوں اور اس کےلئے واشنگٹن بھرپور حمایت کرے گا، جب ان سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں امریکہ کی ممکنہ ثالثی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ کشمیر کی صورتحال بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک دو طرفہ مسئلہ ہے جسے خود دونوں ملکوں کو ہی حل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 288709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش