0
Sunday 4 Aug 2013 13:22

دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں سپیشل ایمرجنسی سیل قائم

دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں سپیشل ایمرجنسی سیل قائم
رپورٹ: ابو فجر

خفیہ اداروں نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ڈی جی خان جیل سے فرار ہونے والے خطرناک دہشت گرد پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور آئندہ چند روز میں اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے صوبے کی جیلوں اور ہائی ویلیو ٹارگٹس پر حملے کریں گے۔ حکومت پنجاب نے ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے محکمہ داخلہ میں سپیشل ایمرجنسی سیل قائم کر دیا ہے جہاں چھ اعلٰی افسر چوبیس گھنٹے اپنے عملے کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے۔

حکومت پنجاب نے خفیہ اداروں، پنجاب پولیس اور سپیشل برانچ کے اعلٰی حکام کو مذکورہ سپیشل ایمرجنسی سیل میں موجود افسروں سے رابطے کے لئے ان کے موبائل نمبر 03005540577 اور لینڈ لائن نمبر 04299211742 بھی دیئے گئے ہیں۔ سپیشل ایمرجنسی سیل میں 24 گھنٹے ڈیوٹی کے لئے ڈپٹی سیکرٹری پولیس سہیل اشرف، ڈپٹی سیکرٹری محمود الحسن، ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات منیر احمد خان، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل ڈاکٹر ایس احمد ہاشمی، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ محمد اکرم اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی وقار احمد خان کو ان کے سیکشن افسروں کے ماتحت عملے کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔

مذکورہ افسر صبح آٹھ بجے سے اگلی صبح آٹھ بجے تک باری باری فرائض سرانجام دیں گے۔ حکومت پنجاب نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پولیس کو بھی احکامات جاری کئے ہیں کہ جن جیلوں میں کالعدم جماعتوں کے قیدی موجود ہیں ان کی سکیورٹی کی چیکنگ کے لئے خود اور اپنے ڈی آئی جیز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو متحرک کریں۔ ان احکامات کے بعد اعلٰی افسروں کو جیلوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی سیکرٹریٹ، رہائش گاہ، سول سیکرٹری آئی جی اور سی سی پی او آفس سمیت دیگر ہائی ویلیو ٹارگٹ کی سکیورٹی میں اضافہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 289493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش