1
0
Wednesday 7 Aug 2013 00:13

سانحہ چلاس کے مجرموں کو فوراً گرفتار کیا جائے، مہدی شاہ

سانحہ چلاس کے مجرموں کو فوراً گرفتار کیا جائے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سانحہ چلاس کو دہشت گردی کا واقع قرار دیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ سید مہدی شاہ نے چلاس میں شہید ہونے والے کرنل، شہید ایس ایس پی اور شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دیامر کے عوام کو بھی ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد پر نظر رکھیں جو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ وزیراعلٰی جی بی نے چلاس واقع میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ اور محکمہ پولیس کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 290391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
good jock, jab saniha chilas 2012, saniha kohistan, saniha lolosar, aur saniha nangaparbad k mujrim girftar nhi kia to in 2 fojion k qatil kun kr griftar hongey
ہماری پیشکش