0
Wednesday 7 Aug 2013 21:45

چلاس، شدید بارش و لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند

چلاس، شدید بارش و لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند
اسلام ٹائمز۔ چلاس میں شدید بارش و لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند، سڑکوں کی بندش کے باعث بیشتر علاقوں میں خوراک اور دیگر سفری سہولیات ختم ہو کر رہ گئی ہیں، عوام اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چلاس میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے اور شاہراہ قراقرم بند ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ شب چلاس شہر کی میونسپل حدود میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، جبکہ اکثر مقامات پر درخت سڑک پر گرنے سے نیشنل ہائی وے بند ہو گئی۔ سیلابی پانی کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے چلاس کے تھل ہٹ مقام پر شاہراہ قراقرم بھی بند ہو گئی ہے۔ سڑکوں کی بندش کے باعث بیشتر علاقوں میں خوراک اور دیگر سفری سہولیات ختم ہو کر رہ گئی ہیں عوام اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 290716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش