0
Thursday 8 Aug 2013 19:47

امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی منسوخی پر مایوسی ہوئی، روس

امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی منسوخی پر مایوسی ہوئی، روس
اسلام ٹائمز۔ روس نے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو روس میں پناہ دینے کے بعد امریکہ کی طرف سے دو طرفہ سربراہی بات چیت کو منسوخ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے بدھ کو سی آئی اے کے سابق اہلکار کو روس میں پناہ دیے جانے کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتن سے اپنی ملاقات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روس نے امریکی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔ روسی دفتر خارجہ کے ایک مشیر یوری اسکوف نے بدھ کو کہا کہ ایڈورڈ سنوڈن کے معاملے میں روس کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس کے لیے روس کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے سابق جاسوس کے حالات کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو ہم نے پیدا نہیں کیے۔ یوری اسکوف نے امریکی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ برابری کے بنیاد پر تعلقات استوار نہیں کرنا چاہتا۔ 

ادھر امریکہ کے صدر بارک اوباما نے آئندہ ماہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ہونیوالی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق روس سے تعلقات میں پیش رفت کی کمی ہے اور امریکی راز افشا کرنے والے فوجی ایڈورڈ اسنوڈن کے معاملے پر مایوسی بھی ہے۔ امریکی صدر اوباما نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روس دوبارہ سرد جنگ کی ذہنیت میں لوٹ رہا ہے۔ تاہم امریکہ نے روس سے تعاون کے دروازے بند نہیں کیے ہیں اور اس ہفتے واشنگٹن میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے درمیان ہونے والے مذاکرات معمول کے مطابق ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 290961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش